8 سالہ بچی کو اغواکرنے والے گروہ کی سرغنہ سمیت 3 ملزم گرفتار

8 سالہ بچی کو اغواکرنے والے گروہ کی سرغنہ سمیت 3 ملزم گرفتار
 8 سالہ بچی کو اغواکرنے والے گروہ کی سرغنہ سمیت 3 ملزم گرفتار

  

 لاہور(کرائم سیل)سی آئی اے پولیس نے گجر پورہ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور محمد عنصر کی 8 سالہ بیٹی ملائکہ عنصر کو اغواکرنے والے گروہ کی سرغنہ یاسمین عرف کرن سمیت3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مغویہ کو بازیا ب کرالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمدامین وینس نے شہر میں اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم کو ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کے خصوصی احکامات دئے جنہوں نے ایس پی سی آئی اے عمر کو ورک کو ان ملزموں کی گرفتاری کا ٹارگٹ دیا۔ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مغوی ملائکہ عنصر کی بازیابی کیلئے معلومات اکٹھی کر کے تفتیش کا آغاز کیا تودوران تفتیش مغویہ کی محلہ دار یاسمین عرف کرن کا کردار مشکوک نظر آیا ۔ جب اسے شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے مغویہ کو اپنے دیگر 2سا تھیوں محمد صدیق عرف صدیقا اور منیر احمد ولد محمد حسین کے ساتھ مل کر اغوا کیا تھا۔ ملزمان کے قبضہ سے مغوی ملائکہ عنصر کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے ۔   ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے نقد انعامات اورتعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -