محمود بوٹی، تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ،نوجوان شدید زخمی

محمود بوٹی، تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ،نوجوان شدید زخمی
 محمود بوٹی، تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ،نوجوان شدید زخمی

  

لاہور(کرائم سیل)محمود بوٹی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا جبکہ ٹرک کا ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔عینی شاہد محمد ابتسام اور بزرگ محمد بوٹا نے بتایا کہ محمود بوٹی کے علاقہ سلطان محمود روڈ پر گزشتہ روز نئے پل کا رہائشی 35سالہ محمد حفیظ اپنی موٹر سائیکل پرجا رہا تھا کہ سلطان محمود چوک پر دائیں جانب سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل اور ٹرک دونوں کی رفتار نہایت تیز تھی جس کی وجہ سے دونوں ڈرائیور وقت رہتے بریک نہ لگا سکے اور محمد حفیظ ٹرک کی داہنی سائیڈ سے نہایت تیز رفتاری کے ساتھ ٹکرا گیا۔ٹکر اس قدر شدید تھی کہ حفیظ کا چہرہ اور سرزخمی ہو گیا جبکہ اس کا بازو ٹوٹ گیا۔راہگیروں نے زخمی کو سنبھالا، اتنے میں ٹرک ڈرائیور ٹرک جائے وقوعہ پر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔جبکہ ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -