دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ،آرمی چیف

دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ،آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس صرف آگے بڑھنے کا ہی راستہ ہے لہٰذا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف نے کورہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں انھیں ضرب عضب ،خیبر پختونخوا،فاٹا ،شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں سکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ جبکہ انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیوں میں ملنے والی کامیابیوں پر بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں صرف آگے بڑھنے کا ہی راستہ ہے لہٰذا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔آرمی چیف نے انٹیلی جنس بنیاد پر ہونے والی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں سرحد پر مینجمنٹ میں بہتری آئی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی واپسی رواں ماہ کے وسط سے شروع ہو جائے گی جبکہ متاثرین کوطے شدہ اوقات اور باوقار انداز میں واپس بھیجا جائے گا اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے درمیان مضبوط رابطے کی ضرورت پر زور دیا ۔

مزید :

علاقائی -