سینیٹ الیکشن ، خیبرپختونخواہ میں خالی پرچیاں نکلنا دھاندلی ہے ، زاہد خان

سینیٹ الیکشن ، خیبرپختونخواہ میں خالی پرچیاں نکلنا دھاندلی ہے ، زاہد خان

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء4 سینیٹر زاہد خان پاکستان تحریک انصاف اور خیبر پختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں دھاندلی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہے کہ ووٹنگ کے بعد بیلیٹ باکس میں سے خالی پرچیاں برآمد ہوئی ہیں۔سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں شدید دھاندلی کی ہے جبکہ ووٹنگ کے دوران کئی مرتبہ ماحول خراب کرنے کی بھی کوشش کی۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سردار احمد رضا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کا ماحول خراب کرنے اور بیلیٹ باکس میں سے خالی پرچیاں برآمد ہونے پر الیکشن کمیشن کے عملے سے پوچھ گچھ کریں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -