موٹروے پر گاڑی الٹنے سے وفاقی وزیر سردار یوسف سمیت3افراد زخمی

موٹروے پر گاڑی الٹنے سے وفاقی وزیر سردار یوسف سمیت3افراد زخمی

  

اسلام آباد(اے این این)بلکسر انٹر چینج پر گاڑی الٹنے سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سمیت3افراد زخمی ہو گئے،زخمی قریبی ہسپتال منتقل،حالت کظرے سے باہر بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی گاڑی موٹر وے پر بلکسر انٹرچینج پر حادثے کا شکار ہو گئی۔گاڑی الٹنے سے سردار محمد یوسف سمیت گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تنیوں افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔زخمی ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔زخمیوں کو طبعی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -