فیصل آباد،دہشتگردی کے مقدمہ میں تین ملزموں کو 6،6مرتبہ سزائے موت
فیصل آباد (بیورورپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ سٹی گوجرہ کے مقدمہ کی سماعت کے بعد تین ملزموں کو چھ،6مرتبہ سزائے موت‘ پندرہ،15لاکھ روپے جرمانہ اور مقتول کے ورثاء کو سولہ،16لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی کا حکم سنادیا. خصوصی عدالت کے جج راجہ اختر پرویز نے قتل‘ چوری‘ دہشت گردی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ساہیوال کے عبدالحفیظ‘ اوکاڑہ کے محمد اشفاق اور گلستان کالونی فیصل آباد کے محمد آصف کوسزاء سنائی۔