ملک میں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،ممنون حسین

ملک میں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،ممنون حسین

  

 پڈعیدن(آن لائن) صدرمملکت آف پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے ناسورکوجڑسے اکھاڑپھنکیں گے،ملک میں دہشت گردی کے ہرصورت میں مکمل خاتمہ تک کراچی سمیت ملک کے کونے کونے میں ضرب غضب آپریشن کادائرہ بڑھایاجائیگا تاکہ ملک سے دہشت گردوں کاصفایا ہودہشت گردی کی لعنت کامکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسٹینٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نواب شاہ ڈویژن کے سینئرنائب صدراصغر کوسیرت کی قیادت میں وفد میں شامل منظور احمدمغل،ہمایوں اصغر علی،محمدنواز بھٹی اور اسد اللہ راجپرسے ملاقات کے دوران کیا،صدرممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے معیشت کی جلد بحالی کاانحصار ان منصوبوں کی فوری تکمیل میں ہے راہ داری کی تعمیر سے پاکستان سمیت پورے خطے میں تبدیلی وانقلاب آئیگاروزگار کے بے پناہ مواقع پیداہونگے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سمیت ملک کوبے پناہ چیلنجزکاسامناتھا جن کاڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں اورسرخروہورہے ہیں،انہوں نے آخر میں کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے تاکہ کرپشن سے بھی نجات ملے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہونے سے پاکستان میں اکانومی بہتری ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک سے بجللی اورگیس کابحران بہت جلد ختم ہوجائے گا۔صدر پاکستان نے پڈعیدن کی عوام کے دیرینے مطالبے ضلع نوشہروفیروزمیں اسٹیڈیم تعمیر کرنے کاوعدہ کیا۔

مزید :

علاقائی -