خواتین کا عالمی دن آج منایا جائے گا

خواتین کا عالمی دن آج منایا جائے گا

  

 اسلام آباد(اے این این) خواتین کا عالمی دن (آج)8مارچ کو منایا جائے گا۔ یہ دن منانے کا مقصد معاشرے میں خواتین کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔ مختلف سماجی ، ثقافتی تنظیمیں اور تعلیمی ادارے اس دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کر یں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن سمیت مختلف چینلز اس موقع پر خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔ ریڈیو پاکستان نے بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر طویل دورانیے کی خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ہے ، جس کا موضوع ہے ،’’ماں کے نام‘‘۔ ان پروگراموں میں نقل مکانی کرنے والی ان خواتین کے تحفظ اور عزم کو اجاگر کیا جائے گا جو دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثرہوئی ہیں۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں ہفتہ کو ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں مقررین نے خواتین کے حقوق کے حصول کی حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

مزید :

صفحہ آخر -