فاٹا ارکا ن کا سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی فرمان واپس لینے کا مطالبہ

فاٹا ارکا ن کا سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی فرمان واپس لینے کا مطالبہ

  

 اسلام آباد(اے این این)فاٹا اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو طوری طور پر واپس لیکر انتخابات کرائے جائیں ، حکومت نے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس جاری کیا، معاملے پر اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ غازی گلاب جمال کی سربراہی میں فاٹا کے چھ ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز مسلم لیگ(ن)کے رہنما کیپٹن صفدر اور امیر مقام سے کے پی کے ہاؤس میں کی۔ ملاقات میں فاٹا ارکان نے مطالبہ کیا کہ صدارتی آرڈیننس کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ا نوہں نے کہا کہ حکومت نے راتوں رات آرڈیننس جاری کر دیا اور فاٹا کے اراکین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس پر حکومت کو فاٹا اراکین کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا صدارتی آرڈیننس نے نے سینیٹ انتخابات کا متنازعہ بنا دیا ہے ۔ حکومت آرڈیننس واپس لے کر فوری انتخابات کرائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -