سینٹ انتخابات میں آرٹیکل 62اور 63پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج

سینٹ انتخابات میں آرٹیکل 62اور 63پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) سینٹ کے انتخابات میں آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ سینٹ کے انتخابات میں آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر عملدرآمد کیا جائیگا اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائیگی تاہم الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے ، الیکشن کمیشن پاکستان سے وضاحت طلب کی جائے۔ چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -