فاٹا کے سینیٹ انتخابات روکنے پرصدر اور وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو قانونی نوٹس

فاٹا کے سینیٹ انتخابات روکنے پرصدر اور وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن ...

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) فاٹا کے سینیٹ انتخابات روکنے کا سبب بننے پر وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین کو نااہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن پاکستان کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا گیاہے۔ یہ نوٹس جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کر کے وزیر اعظم اور صدر نے حلف کی خلاف ورزی کی، صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر فاٹا کے سینٹ انتخابات روکنے کے لئے صدراتی آرڈر جاری کیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فاٹا کے سینٹ انتخابات روک دیئے اورالیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں صدارتی آرڈر کو غیرقانونی اور تضحیک آمیز بھی قرار دیاہے۔ نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -