سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کار فائنل نہ ہو سکا

سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کار فائنل نہ ہو سکا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم2015ء وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف سرکاری حج درخواستوں کی وصولی گزشتہ سال کے طریقہ کار پہلے آےئے پہلے پاےئے کی بنیاد پر وصول کرنے کے حق میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور قرعہ اندازی کے حق میں وفاقی سیکرٹری اور وفاقی وزیر الگ الگ موقف ہونے کی وجہ سے آمنے سامنے آ گئے اہل پاکستان سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کے طریقہ کار فائنل ہونے کے منتظر ہونے کے منتظر،سرکاری حج سکیم 2014ء کی بے تحاشا مقبولیت کے بعدحج2015ء میں سرکاری حج درخواستوں کاگزشتہ سال کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کااخبارات میں بیان شائع ہوا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بنکوں کے ذریعے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر سرکاری حج درخواستیں وصول کریں گے جبکہ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزااور ان کی ٹیم گزشتہ سال بنکوں کی طرف سے درخواستیں وصول کرنے کے ٹائم میں بڑے پیمانے پر بے ضابتگیاں سامنے آنے پر طریقہ کار سے مطمین نظر نہیں آتے ان کا موقف ہے کہ محدود دن دے دیے جائیں اور درخواستوں کی وصولی کے بعد خوش نصیب افراد کی قرعہ اندازی کر لی جائے،حج 2015ء سستا ہونے کی وجہ سے اس سال بھی لاکھوں درخواستوں کی امید کی جا رہی ہے سرکاری حج سکیم کے تحت 72ہزار افرادفریضہ حج ادا کرے گے حج پالیسی2015ء کے اعلان کے لیے 15مارچ کی تاریخ دی گئی ہے اپریل2015میں درخواستوں کی وصولی کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -