گھٹن کے ماحول میں ہارس اینڈ کیٹل شوخوشگوار ہوا کا جھونکا ہے،رانا اقبال

گھٹن کے ماحول میں ہارس اینڈ کیٹل شوخوشگوار ہوا کا جھونکا ہے،رانا اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی)قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے تیسرے روز بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام گورنرنے کہا کہ گھٹن اور دہشت گردی کے ماحول میں اس قسم کے ایونٹس کا انعقاد ایک خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو میں چاروں صوبوں کی ثقافت کے مناظر دیکھ کر انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے اور انہیں اس بات کی قوی اُمید ہے کہ اس قسم کے شوز کے انعقاد سے قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ حاصل ہو گا۔ شو کے دوبارہ انعقاد اور شاندار انتظامات پر وزیر اعلی پنجاب اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔قائمقام گورنر پنجاب نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو انعامات اور خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئی۔انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی ساؤتھ آفریقہ کے خلاف شاندار فتح پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ۔ رانا اقبال

مزید :

صفحہ آخر -