خواتین کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ذکیہ شاہنواز

خواتین کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ذکیہ شاہنواز

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب کی وزیر برائے بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ خواتین کے بغیر کسی معاشرے کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا کیونکہ خواتین کا بلند مقام جمہوری اور فلاحی معاشرے کیلئے رفعت کی نوید ہوتا ہے۔ٹاؤن ہال میں خواتین کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بہبود آبادی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی میں شراکت اور ترقی و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں جس کے سبب موجودہ دور کی خواتین اپنے حقوق سے مکمل طور پر آگاہ ہوتی جا رہی ہیں اوریہ ہمارے معاشرے کا ایک بہترین رخ ہے مگر ہمیں ابھی بہت اقدامات کرنا ہوں گے۔سیمینار سے اسسٹنٹ کمشنر جنرل عصمہ غضنفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواتین نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کے جھنڈے گاڑکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ معاشرے کا نہایت باصلاحیت حصہ ہیں۔ سیمینار میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -