عابد مارکیٹ میں کسٹم حکام کے چھاپے،تاجروں کا احتجاج،دکانیں بند

عابد مارکیٹ میں کسٹم حکام کے چھاپے،تاجروں کا احتجاج،دکانیں بند

  

 لاہور(وقائع نگار)صو بائی دارالحکو مت میں الیکٹرونکس فروخت کرنے والی عابد مارکیٹ کے تاجروں نے کسٹم حکام کے بلاجواز چھاپوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ روز دکانیں بند رکھتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر کسٹم حکام نے بلا جواز کا رروائیاں بند نہ کیں توعابدمارکیٹ کے تاجر غیر معینہ مدت کیلئے کاروبار بند کراحتجا جی مظاہروں کا آغاز کر دیا جائے گا ۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے انجمن تاجران عابد مارکیٹ کے صدر میاں طارق فیروز نے کہا کہ کسٹم حکام عابد مارکیٹ کے تاجروں سے’’ دیہاڑی‘‘ کے چکر میں بلاجوازکریک ڈاؤ ن کر رہے ہیں ۔ واضح رہے گزشتہ دنو ں محکمہ کسٹم نے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم الیکٹرونکس کو برآمد کر کے ضبط کر لیا تھا۔ عابد مارکیٹ،ہڑتال

مزید :

صفحہ آخر -