عبیرہ قتل ،سدرہ کی درخواست ضمانت پر ڈی ایس پی وحدت کالونی سے مقدمے کا ریکارڈ طلب

عبیرہ قتل ،سدرہ کی درخواست ضمانت پر ڈی ایس پی وحدت کالونی سے مقدمے کا ریکارڈ ...

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے عبیرہ قتل کے مقدمہ میں ملوث خولا عرف سدرہ کی جانب سے دائردرخواست ضمانت پر ڈی ایس پی وحدت کالونی سے مقدمے کا ریکارڈ 16مارچ کو طلب کرلیا۔عبیرہ قتل کیس میں ملوث خولا عرف سدرہ نے سیشن عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی، ملزمہ کے خلاف تھانہ وحدت کالونی پولیس نے عبیرہ کے بھائی زوہیب اقبال بھٹی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ مذکورہ مقدمہ کا ریکارڈ 16مارچ کو پیش کیا جائے،ملزمہ سدرہ کے خلاف درج کئے جانے والے کیس میں زوہیب اقبال نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بہن عبیرہ کو ماڈل بننے کا شوق تھا وہ وحدت کالونی کے ایک ہاسٹل میں رہتی تھی جہاں سے اسے اغوا کرکے قتل کردیاگیا،جن افراد نے عبیرہ کو اغوا ء کیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ سدرہ

مزید :

صفحہ آخر -