سابق وزیراعظم میر ظفر اللّٰہ جمالی کے بھائی میر عبدالرحمن جمالی وفات پاگئے

سابق وزیراعظم میر ظفر اللّٰہ جمالی کے بھائی میر عبدالرحمن جمالی وفات پاگئے

  

 کراچی،اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کے چھوٹے بھائی میر عبدالرحمن جمالی ہفتہ کو یہاں کراچی میں وفات پاگئے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین (آج) اتوار کو صبح گیارہ بجے ان کے آبائی علاقے روجھان جمالی میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلاء ہونے کی وجہ کافی عرصے سے آغا خان ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھے۔ مرحوم سینٹ کے رکن اور صوبائی وزیر بھی رہے۔ جمعہ کو ان کی علالت کے باعث میر ظفراللہ خان جمالی کراچی چلے گئے تھے اسی وجہ سے وہ سینٹ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔صدر ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری ، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے میر ظفر اللہ جمالی سے ان کے بھائی کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -