زرداری کی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان پر رحمن ملک کی سرزنش
اسلام آباد(اے این این) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیانات پر رحمن ملک کی سرزنش کرتے ہوئے پارٹی کے تمام رہنماؤں کوغیرضروری بیان بازی سے روک دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری نے چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیانات پر رحمن ملک کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا فیصلہ کرے گی ۔اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ہم اکیلا نہیں کریں گے اور اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنما غیر ضروری بیانات سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے رحمن ملک نے کہاتھا کہ سینٹ کی چیئرمین شپ پیپلزپارٹی کا حق ہے اور وہ اپنا امیدوار بنارہی ہے زرداری