ملک بھر میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
لاہور(وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک مزید بارشوں کی پیشنگؤئی کی ہے جبکہ بلوچستان (کوئٹہ، ژوب،قلات، نصیر آباد ڈویژن) ،خیبر پختونخواہ، اسلام آباد،راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور،ساہیوال،ملتان،ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن، فاٹا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ مکران ڈویژن، سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں27ملی میٹر جبکہ پاراچنار24، راولاکوٹ 16،کالام 11، بہاولپور09، گجرات08، دیر07 ، چترال، گڑھی دوپٹہ06، ژوب05، پشاور ، کاکول 04، مظفر آباد ، لاڑکانہ03، پٹن ، جیکب آباد،راولپنڈی، کوہاٹ ، چکوال ، رسالپور ، کوئٹہ ،روہڑی02، لوئیر دیر، کوٹلی،دروش، بالاکوٹ،قصور،رحیم یار خان، سبی اور خان پور میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔سب سے کم درجہ حرار ت ا ستور میں منفی6 جبکہ کالام منفی5،مالم جبہ منفی3،قلات، دیر، گوپس، دروش،سکردو منفی2 ہنزہ ،پاراچنار، مری اور راولاکوٹ میں منفی1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ موسم