انجینئرنگ یونیورسٹی کو داعش کا مبینہ دھمکی آمیز خط موصول

انجینئرنگ یونیورسٹی کو داعش کا مبینہ دھمکی آمیز خط موصول

  

لا ہور(کرا ئم سیل ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے داعش کا مبینہ دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد یونیورسٹی کی سیکیورٹی مزید سخت کردی۔تفصیلا ت کے مطا بق یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے رجسٹرار کو موصول ہونے والے داعش کے مبینہ دھمکی آمیز خط میں انتظامیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ خط پر درج شناختی کارڈ نمبرکے اعداد بھی پورے نہیں ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکیورٹی مزید سخت کرکے دھمکی آمیز خط کی کاپی پولیس حکام کو فراہم کردی ۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں دی۔ داعش کا خط

مزید :

صفحہ آخر -