دہشتگردی کا خاتمہ صرف پاکستان نہیں دنیا کے مفاد میں ہے، ملیحہ لودھی

دہشتگردی کا خاتمہ صرف پاکستان نہیں دنیا کے مفاد میں ہے، ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیو یارک(اے این این) پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی اختیار کی جائے،دہشتگردی کا سبب بنے والے سیاسی،سماجی،معاشی اور قانونی عوامل پر توجہ دی جائے،دہشتگردگروپوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ان کے انتہا پسند نظریات کیخلاف عالمی سطح پر موثر اور عملی پلان ترتیب دیا جائے، دہشتگرد گروپوں کی سرگرمیوں اور مقاصد کو جاننے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ میں عالمی انسداد دہشتگردی سے متعلق اجلاس میں پاکستان کی نئی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مختلف دہشت گرد تنظیموں، ان کی سرگرمیوں اور مقاصد کو بہتر طور پر جاننے کے بعد ایک موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی مندوب نے دنیا میں دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر سفارشات اور ایک لائحہ عمل مرتب کرنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی وضع کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس حکمت عملی پر مناسب عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کیلئے اپنے رکن ملکوں اور علاقائی تنظیموں کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے کوششوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔انھوں نے کہا کہ ان بنیادی عوامل کو حل کیا جائے جو دہشتگردی کا سبب بن رہے ہیں ،سیاسی ٗمعاشی اور سماجی ناانصافیوں ،سماجی اور معاشی مواقعوں کی کمی ،حل طلب سیاسی جھگڑوں اور غیر ملکی قبضہ دہشتگردی کا سبب بننے والے عوامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمہ جہت چیلنجز کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے ۔ ملیحہ لودھی خواتین کا عالمی دن آج منایا جائے گا اسلام آباد(اے این این) خواتین کا عالمی دن (آج)8مارچ کو منایا جائے گا۔ یہ دن منانے کا مقصد معاشرے میں خواتین کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔ مختلف سماجی ، ثقافتی تنظیمیں اور تعلیمی ادارے اس دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کر یں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن سمیت مختلف چینلز اس موقع پر خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔ ریڈیو پاکستان نے بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر طویل دورانیے کی خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ہے ، جس کا موضوع ہے ،’’ماں کے نام‘‘۔ ان پروگراموں میں نقل مکانی کرنے والی ان خواتین کے تحفظ اور عزم کو اجاگر کیا جائے گا جو دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثرہوئی ہیں۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں ہفتہ کو ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں مقررین نے خواتین کے حقوق کے حصول کی حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ خواتین کا عالمی

مزید :

صفحہ آخر -