کراچی کے شہر یوں کیلئے بلاتعطل بجلی فراہمی کا اربوں روپے کا منصو بہ

کراچی کے شہر یوں کیلئے بلاتعطل بجلی فراہمی کا اربوں روپے کا منصو بہ

  

دبئی(خصو صی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن کے سر براہ ملک ریاض حسین کی جا نب سے کراچی کو دنیا کے صفِ اول کے شہروں میں شامل کر نے کے عہد پر ایک نئی پیش رفت سا منے آ ئی ہے جس کے تحت کراچی کی بجلی کی صور تحال کے پیش نظر گذ شتہ روز بحر یہ ٹاؤن اور کے۔ الیکٹرک نے اربوں روپے کے منصو بے میں اشتراک کے معا ہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ بحر یہ ٹاؤن پرائیو یٹ لمیٹڈ کی جا نب سے وائس چیف ایگز یکٹو زین ملک جبکہ کے۔ الیکٹرک کی جا نب سے چیف ایگز یکٹو طیب ترین نے ان تا ریخی معا ہدوں پر دستخط کئے ۔ اس مو قع پر چئیر مین بحر یہ ٹاؤن ملک ریا ض حسین ، چئیرمین کے الیکٹر ک تا بش گو ہر اور چیف ایگز یکٹو بحر یہ ٹاؤن احمد علی ریاض ملک بھی مو جود تھے۔ان معا ہدوں کی رو سے کراچی کے شہریوں کو بلا تعطل اور یقینی بجلی کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔ اس معا ہد ے کے تحت بحر یہ ٹاؤن اور کے۔الیکٹر ک آ ئندہ 3-4 سال کے دوران اربوں روپے کی سر ما یہ کاری کر کے کوئلے یا ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کے مختلف پراجیکٹس پر کام کر یں گے ۔ اور اس کے ساتھ سا تھ بجلی کی تقسیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائے جا ئیگی اس موقع پر اظہارِ خیال کر تے ہو ئے ملک ریا ض نے کراچی میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کے الیکٹر ک کی کا وشوں کا سراہا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بحر یہ ٹاؤن پُر عزم ہے کہ وہ کراچی کو دنیا کے عظیم تر ین شہروں میں شا مل کر نے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کر تا رہے گا۔مجھے رب العزت پر یقین ہے کہ بحر یہ ٹاؤن میں 8لا کھ نما زیوں کی گنجا ئش کے ساتھ گر ینڈ جا مع مسجد، گا لف کورس، تھیم پارک، نا ئٹ سفاری، یو نیو رسٹی، ہا سپٹل، شاپنگ مال جیسی خو شگوار تبد یلیوں سے کراچی میں معا شی اور معا شر تی انقلاب آ ئے گا اور لا کھوں لو گوں کو روز گار مہیا ہونے کی بدولت یقیناًلاء اینڈ آ رڈر کی صورتحال بھی بہتر ہو گی۔ ملک ریاض کیپشن بحر یہ ٹاؤن اور کے۔ الیکٹرک کے درمیان کراچی میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصو بے میں اشتراک کے معا ہدوں پر دستخط ہو رہے ہیں جبکہ ملک ریاض بھی موجود ہیں گورنمنٹ رابعہ بصری کالج میں ’’وویمن امپاورمنٹ ویک ‘‘کے حوالے سے تقریب میں میڈم سعادیہ رحمن کے ساتھ صائمہ بلال سٹیج پر بیٹھی ہوئی ہیں

مزید :

صفحہ آخر -