عدالتی کمیشن نہ بنا تو حکمرانوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کر دینگے،محمودالرشید

عدالتی کمیشن نہ بنا تو حکمرانوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کر دینگے،محمودالرشید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور انکے حواریوں کو جھوٹ بولنے کے سواکوئی کام نہیں آتا ‘ عدالتی کمیشن نہ بنا تو اپنے قائد عمران خان کے حکم پر پوارپاکستان بند کر کے حکمرانوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کر دیں گے‘ اب قوم جاگ اٹھی ہے اور کسی کو عوامی حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شیدنے کہا کہ حکمرانوں کا بچاؤ اسی میں ہے کہ جلد ازا جلد عدالتی کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیں ورنہ ہم حکو مت کا چلنا مشکل کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے( ن) لیگ کی پالیسیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے‘ گیارہ مئی کے انتخابات فکس تھے اورعوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر پی ٹی آئی کا راستہ روکا گیا مگر اب ہم ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ گھروں سے نکلنا

مزید :

صفحہ آخر -