کراچی،لیاری بغداد اور ریکسرلائن میں رینجر ز سے مقابلے میں 5 ملزم ہلاک

کراچی،لیاری بغداد اور ریکسرلائن میں رینجر ز سے مقابلے میں 5 ملزم ہلاک

  

کراچی(اے این این)کراچی میں رینجرز لیاری بغدادی اور ریکسرلائن میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے 5ملزمان ہلاک ، مرنیوالے ملزمان قتل ، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے دو ملزم ہلاک ہوگئے۔ رینجرز حکام کے مطابق ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ادھر لیاری ریکسر لائن میں بھی رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزم ہلاک ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم 60 افراد کے قتل میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان میں گینگ وار ہیڈ علی جھٹ پٹ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن معمار میں جھاڑیوں سے دو لاشیں ملیں ہیں۔ دونوں افراد کو سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ شریف آباد میں پولیس نے خود کو جعلی ڈی ایس پی ظاہر کرنے والے ایک شخص خلیل بابر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ڈبل کیبن گاڑی میں گھومتا تھا جس پر پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی۔ ملزم سے پولیس یونیفارم، ایک رائفل، پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ رضویہ سے چار اغوا کار پکڑے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزموں میں اے ایس آئی شاہ فیصل بھی شامل ہے۔ ملزموں نے طیب نامی شخص کو اغوا کر کے پانچ لاکھ روپے تاوان لیا۔ گلشن اقبال میں شہریوں نے دو ڈاکو پکڑ لئے اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ نیپا چورنگی کے قریب بھی دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ شہریوں نے خوب دھلائی کے بعد ڈاکوں کو پولیس کے سپرد کر دیا۔ 5ملزم ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -