آئین بیک وقت صوبوں میں حکومت اور وفاق میں اپوزیشن کی اجازت دیتا ہے،سراج الحق

آئین بیک وقت صوبوں میں حکومت اور وفاق میں اپوزیشن کی اجازت دیتا ہے،سراج الحق

  

 اوکاڑہ(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف)ہو یا جماعت اسلامی آئین بیک وقت صوبوں میں حکومت اور وفاق میں اپو زیشن کی اجازت دیتا ہے ، ہم نے باہمی مشاورت سے سینیٹ الیکشن کے دوران خیبر پختونخوا میں حکمران اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا، وفاق اور پنجاب میں (ن)لیگ کو سپورٹ کیا، چئیر مین اور ڈ پٹی چئیرمین سینیٹ کو ووٹ دینے کا فیصلہ میرٹ پر کریں گے۔وہ ہفتہ کو یہاں پر یس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کیپٹن لیاقت علی کوثر بھی موجود تھے ۔سراج الحق نے کہا کہ آئین ہر سیاسی جماعت کو اجازت دیتا ہے کہ وہ صوبے میں حکومت کرے اور مرکز میں اپوزیشن یا مرکز میں حکومت کرے اور صوبے میں اپوزیشن ،لہذا جے یو آئی (ف)اور جماعت اسلامی پر صوبے اور مرکز میں سیاسی حمایت مختلف کے اعتراضات درست نہیں ۔ ہم نے باہمی مشاورت سے سینیٹ الیکشن کے دوران خیبر پختونخوا میں حکمران اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا۔جبکہ وفاق اور پنجاب میں (ن)لیگ کو سپورٹ کیا ۔ بیک وقت

مزید :

صفحہ آخر -