نواں کوٹ ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 طالب علم ہلاک ملزم فرار

نواں کوٹ ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 طالب علم ہلاک ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواں کوٹ(نا مہ نگار)شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پرٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارتین طالب علم ہلاک ہو گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں،تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے نواحی قصبہ ٹبی ہمبو چکنمبر 578 کے رہائشی ذیشان احمد،بلال احمد اور اعجاز احمد موٹر سائیکل پر شیخوپورہ جا رہے تھے کہ بھکھی کے قریب پیاز سے لوڈ تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے غلط اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے ٹکر مار دی۔جس سے موٹر سائیکل سوار دو طالب علم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اعجاز احمدہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔حادثے کا ذمہ دارڈرائیور جائے وقوعہ پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔پولیس نے جاں بحق طالب علموں کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے شیخوپورہ مردہ خانے بھجوادی جبکہ حادثے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ نواں کوٹ،حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -