جوڈیشل افسران قانون پر مزید دستر س کیلئے مطالبہ کو اپنا شیوا بنائیں ،خورشید انور رضوی

جوڈیشل افسران قانون پر مزید دستر س کیلئے مطالبہ کو اپنا شیوا بنائیں ،خورشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل سید خورشید انور رضوی نے گزشتہ روز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 54سول ججزکے 15روزہ تربیتی کورس مکمل کرنے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ٹریننگ پروگرام کا مقصد ضلعی عدلیہ کے ججوں کی موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت کر کے عوام کو جلد اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔تربیتی پروگرام سے ججوں کی صلاحیتوں کو جانچنے اور انکی استعداد کار میں اضافے پر توجہ دی جاتی ہے جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اس موقع پر سینئر انسٹرکٹرز عامر منیر مغل، عمران مجددربانی، رائے محمد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر رانا محمد عارف بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ججوں کو چاہیے کہ وہ جوڈیشل اکیڈمی میں ٹریننگ حاصل کر کے بلا خوف و خطر فیصلے کرتے ہوئے سائلین کی مشکلات کا ازالہ کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جوڈیشل افسران قانون کے علم پر مزید دسترس حاصل کرنے کیلئے مطالعہ کو اپنا شیوا بنائیں اور ہمیشہ سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اور الیکٹرانک لائبریری اور آن لائن لیکچرز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس سے صوبے کے جوڈیشل افسران استفادہ کر رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈی جی سید خورشید انور رضوی نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے جوڈیشل افسران میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔ جوڈیشل افسران

مزید :

صفحہ آخر -