ورلڈکپ2015،نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈکپ2015،نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
ورلڈکپ2015،نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

  

نپئیر (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015،نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے87رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرلیا۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے47.4اوور میں 186رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔افغانستان کے بلے بازوں میں افسر زازائی 56اور سمیع اللہ شنواری54رنز کے نمایاں رہے۔

افغانستان کی پہلی وکٹ 1.3اوور میں 5کے مجموعی سکور پر جاوید ایک رنز بنا کر بولٹ کی بال کا نشانہ بنے جبکہ دوسری وکٹ 2.1اوور میں عثمان غنی بغیر کوئی رنز بنائیویٹوری کی گیند پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور6تھا۔افغانستان کی تیسری وکٹ 24رنز پر گری جس میں اصغر بولٹ کی بال پر 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے کھلاٹٰ نوروز منگل ویٹوری کی بال پر 27رنز بنا کر 49کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان محمد نبی 6رنز پر ویٹوری کی بال پر ٹیلر کے ہاتھوں 59رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ افسر زازائی بھی59کے مجموعی سکور پر ویٹوری کی بال پر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔نجیب اللہ زدران 56رنز کی اننگز کھیل کر میلینی کی بال پر ویٹوری کے ہاتھوں کی آؤٹ ہو گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 145تھا۔افغانستان کی آٹھویں وکٹ 151رنز پر دولت زدران کے ایک رنز پر بولٹ نے لی۔

سمیع اللہ شنواری 54رنز کی اننگز کھیل کر اینڈرسن کی بال پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ افغانستان کی آخری وکٹ حماد حسن 16رنز پر اینڈرسن کی بال پر میلینی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کیوی بالرؤں میں ویٹوری4،بولٹ3، اینڈرسن2اور میلینی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ 187رنزکے ہدف کے تعاقب میں 36.1اوور میں4وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنائے۔کیوی بلے بازوں میں گپٹل57اور کپتان میکلم42رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ کپتان میکلم کی53کے مجموعی سکور پر گری جس میں میکلم 42رنز بنا کر محمد نبی کی بال کا نشانہ بنے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویلیم سن33رنز پر شاپور کی بال پر شنواری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 111تھا۔کیوی ٹیم کے تیسرے کھلاڑی 143کے مجموعی سکور پر گپٹل 57رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 33.5اوور میں 175کے مجموعی سکور پر ایلیٹ 19رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔افغانستان کے بالرؤں میں شاپور اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکابراہ راست دیکھنے کیلئے کلک کریں

مزید :

Cricket World Cup 2015 -اہم خبریں -