ورلڈکپ2015ء، آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64رنز سے شکست دیدی،میکس ول ،مین آف دی میچ قرار

ورلڈکپ2015ء، آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64رنز سے شکست دیدی،میکس ول ،مین آف دی میچ ...
ورلڈکپ2015ء، آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64رنز سے شکست دیدی،میکس ول ،مین آف دی میچ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015ء، آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64رنز سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے377رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سری لنکاٹیم9وکٹوں کے نقصان پر 312رنز بناپائی۔آسٹریلوی آل راؤنڈر میکس ول 102رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔سری لنکا کے چندی مل 52رنز پر زخمی ہونے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔
آسریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 376رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے میکس ول اور واٹسن نے 160رنز کی بہترین پارٹنر شپ کھیلی جبکہ کلارک اور سمتھ نے 134رنز کی پارٹنرشپ کھیل کر ٹیم کے سکور میں اہم کردار ادا کیا جس میں میکس ول نے 102،سمتھ 72،کلارک68اور واٹسن نے 67رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب 4.2اوور میں 19کے مجموی سکور پر ڈیوڈ وارنر 9رنز بنا کر ملینگا کی بال پر پرسانا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
فنچ پرسانا کی بال پر 24رنز بنا کر سنگاکارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 41تھا۔آسٹریلوی کپتان کلارک 68رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ملینگا کی بال پر آؤٹ ہو گئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 175 تھا جبکہ سمتھ 177کے مجموعی سکور پر 72رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دلشان کی بال پر پرسانا کے ہاتھوں کیچ آؤت ہوئے۔
میکس ول عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53گیندں 4چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 102رنز پر پریرا کی بال پر میلنگا کے ہوتھوں 137 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔238کے مجموعی سکور پر فلکنر بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے۔
شین واٹسن 38کے مجموعی سکور پر 67رنز بنا کر پریرا کی بال پر چندی مل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
آٹھویں کھلاڑی ہیڈن 25رنز پر میتھیوز کی بال پر آؤٹ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی سٹارک 374کے مجموعی سکور پر بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا نے 377رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46.2اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر 312رنز بنائے۔سی لنکا کی طرف سے سنگا کارا اور دلشان نے 130رنز کی پارٹنرشپ کھیلی جس میں سنگاکارا 104اور دلشان نے62بنائے۔چھٹے کھلاڑی چندی مل 52رنز پر زخمی ہونے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔
سری لنکا کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 1.4اوور میں 5کے مجموعی سکور پر تری مانے ایک رنز پر جانسن کی بال پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
تلکارتنے دلشان 62 رنز پرفلکنر کی بال پر آؤٹ ہوکر 130 رنز کی پارٹنر شپ کھیل کر سنگا کارا کا ساتھ 135کے مجموعی سکور پر چھوڑ گئے۔مہیلا جے وردھنے 19رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 188تھا۔ کمارسنگاکارا 104رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 201کے مجموعی سکور پر فلکنر کی بال پر فنچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا کے کپتان میتھیوز 35رنز پر واٹسن کی بال پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جت ٹیم کا مجموعی سکور 283تھا۔ چھٹی وکٹ 293 کے مجموعی سکور گری جس میں پریرا 8رنز پر جانسن کی بال پر آؤٹ ہوئے۔
پراسانا305کے مجموعی سکور پر9رنز بنا کے سٹارک کی بال پر آؤ ٹ ہو گئے۔سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 44.3اوور میں 307کے مجموعی سکور پر گری جس میں ترنگا 4رنز پر فلکنر کی بال پر آؤٹ ہوئے۔سینا نائکے 7رنز بنا کر سٹارک کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلوی بالرؤں میں فلکنر 3،جانسن اور سٹارک نے 2,2جبکہ واٹسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔