سرد موسم میں جلد کی حفاظت کےلئے مفید نسخے
لندن(نیوزڈیسک)سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور اس موسم میں ہاتھ، ہونٹ اور چہرے کی جلد مرجھا جاتی ہے۔ اکثر خواتین میں یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ آئیے آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں جن سے آپ کی جلد کو تروتازہ رہے گی۔
*اپنے ہاتھوں اور چہرے کی جلد کونرم رکھنے کے لئے شیابٹر یا جوجوبا آئل کا استعمال کریں جو کہ بازار سے باآسانی دستیاب ہے۔
*اپنے ہونٹوں کو نرم رکھنے کے لئے لپ بام کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ زیتون اورارنڈی کا تیل اور کوکوبٹر کا استعمال کریں
*سردیوں میں بال بھی خشک ہوجاتے ہیں ۔اپنے بالوں کی حفاظت کے لئے ناریل کا تیل استعمال کریں۔
*انتہائی گرم پانی سے نہانے سے پرہیز کریں اور نیم گرم پانی سے نہائیں۔ انتہائی گرم پانی آپ کے جسم کی جلد کو خشک کردے گا۔
*اپنی جلد کا موسچرائزر سے مساج کریں اور باہر نکلنے سے قبل یہ عادت بنا لیں کہ آپ نے موسچرائزر کا استعمال کرنا ہے