پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کے بعد تعلقات میں بہتری آئی ہے :سرتاج عزیز

پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کے بعد تعلقات میں بہتری آئی ہے :سرتاج عزیز
پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کے بعد تعلقات میں بہتری آئی ہے :سرتاج عزیز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی ملاقات کے بعد تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سرتاج عز یز کا کہناتھا کہ ملک کو اس وقت دہشت گردی جیسے چیلنج کا سامناہے اور قوم بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحدہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بھر پور کارروائی کی جا رہی ہے اور جلد ہی دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ کر دیا جائے گا۔سرتاج عزیز نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کے بعد بھی دونوں ملکو ںکے تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -