بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد بم حملے میں بال بال بچ گئیں

بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد بم حملے میں بال بال بچ گئیں
بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد بم حملے میں بال بال بچ گئیں

  

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بم حملے میں بال بال بچ گئیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق بم حملہ ڈھاکہ کے نواح میں وزیراعظم حسینہ واجد کے قافلے کے گزرنے کے بعد ہوا اور یہ بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ ملوث ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق وزیراعطم کا قافلہ گزرنے کے دس منٹ بعد کئی دھماکے ہوئے جن میں چند پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق حسینہ واجد حکمران عوامی لیگ کی ایک ریلی کی قیادت کرنے جارہی تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -