سکول جانے سے روکنے پر بیٹی کا باپ کیخلاف کلاس فیلوز کیساتھ احتجاج

سکول جانے سے روکنے پر بیٹی کا باپ کیخلاف کلاس فیلوز کیساتھ احتجاج
سکول جانے سے روکنے پر بیٹی کا باپ کیخلاف کلاس فیلوز کیساتھ احتجاج

  

لاہور(ویب ڈیسک )میانوالی کی رہائشی مشال نے والداسماعیل چاڑوکی جانب سے قتل کی دھمکیاں دینے اور سکول جانے کی اجازت نہ دینے پر پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار بچی کو دھکے دیتے اورفوری طورپر بھاگ جانے کا کہتے رہے لیکن سکول کی بچیاں سڑک پر بیٹھ گئیں اور اپنے مطالبہ کیلئے آوازیں بلند کرتی رہیں۔ اس موقع پر مشال کی کلاس فیلوز بھی اس کے ساتھ تھیں۔ مشال نے بتایا کہ میرے والد نے میری ماں اور میری بہن کوقتل کیا، اس کے بعد اب وہ مجھے کہہ رہا ہے کہ سکول نہیں جانا ورنہ تمہیں بھی قتل کر دیا جائیگا ، مشال نے کہا کہ مجھے بھی قوم کی بیٹی ملالہ کی طرح انصاف دیاجائے۔

مزید :

لاہور -