انوشکا شرما کی فلم این ایچ 10پر سنسر بورڈ نے قینچی چلادی

انوشکا شرما کی فلم این ایچ 10پر سنسر بورڈ نے قینچی چلادی
انوشکا شرما کی فلم این ایچ 10پر سنسر بورڈ نے قینچی چلادی

  

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی فلم ‘این ایچ 10’ کو بھارتی سنسر بورڈ نے بالآخر ریلیز کی اجازت دے دی۔ سنسربورڈ نے بعض مناظر اور مکالموں پر قینچی چلانے کے بعد ہی یہ اجازت دی ہے ،اب یہ فلم اسی ہفتے ریلیز ہو گی۔ فلم کی پروموشن کیلئے منعقدہ ایک پروگرام میں انوشکا نے کہا کہ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ اب فلم ریلیز ہو رہی ہے لیکن ہمیں خوشی ہوتی اگر فلم کے سین کا ٹے نہ جاتے۔انھوں نے کہا کہ قینچی چلائے جانے سے ہماری فلم کی کہانی کسی طرح متاثر نہیں ہوئی۔فلم کی کہانی ایک جوڑے کی ہے جو دہلی ہریانہ شاہراہ پر نکلتا ہے اور اس کا سامنا مجرموں سے ہوجاتا ہے۔انوشکا نے کہا کہ فلم کی زبان پر سنسر بورڈ کو اعتراض تھا حالانکہ ہماری کہانی جس علاقے پر مبنی ہے وہاں لوگ ایسی ہی زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ انوشکا نے بتایا کہ سنسر بورڈ کو فلم کے بعض پرتشدد مناظر اور گالی گلوچ والے مکالموں اعتراض تھا۔خیال رہے کہ انوشکا اس فلم میں اداکارہ کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ فلم کے ہدایتکار نودیپ سنگھ ہیں۔ فلم کو اے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے جو بولڈ فلموں کو دیا جاتا ہے جس کا مطلب ہے ‘بالغوں کے لیے۔

مزید :

تفریح -