فضل الرحمن کو طعنہ دینے والے پرویز خٹک نے خود اپنے بکرے بیچے: جے یو آئی

فضل الرحمن کو طعنہ دینے والے پرویز خٹک نے خود اپنے بکرے بیچے: جے یو آئی
فضل الرحمن کو طعنہ دینے والے پرویز خٹک نے خود اپنے بکرے بیچے: جے یو آئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خفیہ ووٹ ن لیگ کے علاوہ دیگر کو بھی دئیے جس کے متعلق وزیر اعلیٰ خبر پختونخوا نے تسلیم کیا ہے، اس سے پتہ چلا کر دکھاوے کی لڑائی لڑی جارہی تھی۔مقامی اخبار دنیا نیوزکے مطابق مولانا فضلا لرحمن کو طعنہ دینے والے پرویز خٹک نے اپنے بکرے خود فروخت کردئیے۔ مرکزی میڈیا سیل کے مطابق یہ باتیں مولانا امجد خان اسلام غوری، حاجی شمس الرحمن، عبدالرزاق لاکھو نے مشترکہ بیان میں کیں۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت کی قیادت کو اپنے ممبران پر اعتماد نہ ہو اسے قیادت کرنے کا حق ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو آج جمہوریت کی بات نہیں کرنی چاہیے۔

مزید :

لاہور -