: ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں سمیت تین بچے جاں بحق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان روڈ پر سندر کے علاقے میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ماں اور تین بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اللہ رکھی اپنے تین بچوں 6 سالہ داوؤد، 4 سالہ پروین اور دو سالہ مہک موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ اسکے شوہر کو زخمی حالت میں سوشل سیکورٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔