گرین شرٹس کو جیت کی زیادہ طلب تھی ، جیت کے ارادے سے آئے تھے: اے بی ڈویلیئرز

گرین شرٹس کو جیت کی زیادہ طلب تھی ، جیت کے ارادے سے آئے تھے: اے بی ڈویلیئرز
گرین شرٹس کو جیت کی زیادہ طلب تھی ، جیت کے ارادے سے آئے تھے: اے بی ڈویلیئرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) گرین شرٹس سے شکست کھانیو الی جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستانی باﺅلرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو جیت کی زیادہ طلب تھی،جنوبی افریقہ کی بیٹنگ ٹھیک ہے، تھوڑا ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے اور آگے کے میچز میں مزید لڑنا ہوگا۔
کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ پاکستانی بولرز کی جانب سے اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے اور وہ میچ کو جیتنے کے ہی ارادے سے آئے تھے جنوبی افریقہ نے ابتدائی مراحل میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم پاکستانی باؤلرز کی جانب سے شاندار گیند بازی کے نتیجے میں یکے بعد دیگرے چار جنوبی افریقی باؤلرز پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جنوبی افریقی ٹیم دباؤ میں آگئی۔
ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے کھلاڑی آﺅٹ ہوئے جو کھیل کا ٹرنگ پوئنٹ ثابت ہوا اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہا اور پاکستانی باؤلر ان کی وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے رہے۔
اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ وہ یہ جانتے ہیں کے وہ یہ ورلڈ کپ اکیلے نہیں چیت سکتے اسی لئے ان کو اپنی ٹیم کی ضرورت ہے، ان کو اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اور کھلاڑیوں کو ان پر اعتماد ہے تاہم میچ ہارنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے ٹیم پر معمولی نکتہ چینی بھی کی ۔
یادرہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم 222 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی لیکن بارش کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو میچ میں جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا گیاجس کا حریف ٹیم تعاقب کرنے میں ناکام رہی ۔