بائیس سال بعد پیدا ہونے والا دو ماہ کا بچہ اغواء

بائیس سال بعد پیدا ہونے والا دو ماہ کا بچہ اغواء
 بائیس سال بعد پیدا ہونے والا دو ماہ کا بچہ اغواء

  

خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) 22سال بعد پیداہونیوالے چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کودوخواتین سمیت تین افراد اغواءکرکے لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پرانا کار خانہ لاہور موڑ کے رہائشی محمد حسین کی بیوی نسرین دوائی لے کر جونہی گھر کے قریب پہنچی تو ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم شخص اور دو خواتین نے اسے روکا اور زبر دستی بچہ چھین لیا۔

نسرین کے شور اور واویلے کے باوجود ملزم بچے کو اغواءکرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعدمقامی لوگ جائے واردات پر اکٹھے ہوگئے اور ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے۔

بتایاگیاہے کہ محمد حسین کے ہاں بائیس سال بعد نرینہ اولاد ہوئی تھی جبکہ دو ماہ کا عبداللہ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔

 پولیس تھانہ کہنہ خانیوال نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید :

جرم و انصاف -