بھارت میں خواتین سے زیادہ گائے محفوظ

بھارت میں خواتین سے زیادہ گائے محفوظ
بھارت میں خواتین سے زیادہ گائے محفوظ

  

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں گائے ذبح کرنے پر پابندی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا کہ جنسی ہراساں کرنے کی سزا 2 سال قید اور گائے صبح کرنے پر 5 سال قید، بھارت میں خواتین سے زیادہ گائے محفوظ ہے۔ کسی نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کو بے وقوف کہا تو کسی نے حکومت کی توجہ دیگر مسائل کی طرف دلوائی۔ اس بحث میں بالی ووڈ اداکار بھی پیچھے نہیں رہے۔ روینا ٹنڈن، فرحان اختر،ا دھے چوپڑا اور دیگر اداکاروں نے بھارتی سرکار کے فیصلے پر خوب غصہ نکالا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے گائے کو زبح کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ گائے کشی پر پابندی کا ان کا خواب اب پورا ہوچکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -