ورلڈکپ2015ء، میکس ول نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ورلڈکپ2015ء، میکس ول نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ورلڈکپ2015ء، میکس ول نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

  

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015ء، آسٹریلیا کے بلے باز گیلن میکسول ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری بنا کر آسٹریلیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ2015ء کے 32ویں پول میچ میں سری لنکا کے خلاف گیلن میکس ول نے 51گیندوں میں 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے سنچری بنا کر آسٹریلیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اس سے پہلے آسٹریلیا کے جیمز فلکنر 57گیندوں میں سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلین بیسٹمین تھے جبکہ میکس ول نے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسرے تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بیسٹمین کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔واضح رہے کہ دنیائے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلے نمبر پر تیز ترین سنچری آئر لینڈ کے کیون او برائن ہیں جنہوں نے 50گیندوں میں انگلینڈ کے خلاف 2011ء کے ورلڈ کپ میں سنچری بنائی تھی۔

اس میچ کی مکمل تفصیلات کیلئے کلک کریں

مزید :

Cricket World Cup 2015 -