رینجرز نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران تین دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا:ترجمان رینجرز

رینجرز نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران تین دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا:ترجمان ...
رینجرز نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران تین دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا:ترجمان رینجرز

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز اہلکاروں نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے ۔ترجمان رینجرز نے کہاہے کہ رینجرز اہلکاروں نے کراچی کے علاقے گلشن غازی،قصبہ کالونی اور پٹھان کالونی میں تین مخلف کارروائیوں کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتارکر لیاہے ۔ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیاہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -