بھارت سے پاکستان کی شکست ،محمد شامی نے شعیب اختر کا خفیہ ہاتھ بے نقاب کردیا

بھارت سے پاکستان کی شکست ،محمد شامی نے شعیب اختر کا خفیہ ہاتھ بے نقاب کردیا
بھارت سے پاکستان کی شکست ،محمد شامی نے شعیب اختر کا خفیہ ہاتھ بے نقاب کردیا

  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ورلڈکپ کے پہلے ہی میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیاتھا اوراس دوران بھارت کے فاسٹ باﺅلر محمد شامی نے گرین شرٹس کی چاروکٹیں اُڑائی تھیں جن میں یونس خان ، مصباح الحق ، شاہدآفریدی اور وہاب ریاض کی اہم وکٹیں شامل تھیں جبکہ مجموعی طور10اوورز میں صرف 35رنز دیئے تھے لیکن اب خود محمد شامی نے اپنی کارکردگی کے پیچھے چھپاشعیب اختر کا خفیہ ہاتھ بے نقاب کردیاہے ۔

’دی انڈین ایکسپریس ‘ کے مطابق فاسٹ باﺅلر محمد شامی نے بتایاکہ اُنہیں فارم میں واپس لانے میں پاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا بڑاہاتھ ہے جنہوں نے اُنہیں مفید مشوروں سے نوازا۔ شعیب اختر نے ہدایت کی کہ اپنا رن اپ کم کریں اوراِسی وجہ سے کارکردگی میں واضح فرق پڑا۔

محمد شامی کاکہناتھاکہ شعیب اختر سے انٹرنیٹ پر چیٹنگ کرکے رابطہ کیا تھا اور اُن کی ہدایت کے بعد نئی پالیسی اپنائی ، رن اپ کم کیا اور اِس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، رن اپ کم کرنے سے آسانی ہوئی اور کارکردگی مزید بڑھ گئی ۔

لیگ کے دوآخری میچوںکیلئے نیوزی لینڈ میں موجودمحمد شامی کاکہناتھاکہ وہ اب مزید اپنے ایکشن میں تبدیلی کیے بغیر مزید اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور کئی سابق کھلاڑیوں نے مزید ایکشن میں تبدیلی نہ کرنے کا مشورہ دیاکیونکہ ایکشن میں تبدیلی بعض اوقات دودھاری تلوار ثابت ہوتاہے ۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -اہم خبریں -