بوکوحرام نے داعش سے وفاداری کا اعلان کر دیا

بوکوحرام نے داعش سے وفاداری کا اعلان کر دیا
بوکوحرام نے داعش سے وفاداری کا اعلان کر دیا

  

ابوجا(ویب ڈیسک)افریقی ملک نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے عراق و شام کی سرگرم شدت پسندتنظیم داعش کے ساتھ وفاداری نبھانے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بوکو حرام کے سربراہ ابوبکرشیکاﺅنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کر دہ آڈیو پیغام میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اب دولت اسلامیہ کے ساتھ ہیں تاہم اس آڈیو پیغام کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ۔

مزیدپڑھیں:نئی دلہن نے مرتے ہوئے دولہے کی خواہش پوری کر دی

اس سے قبل بھی پاکستان اور افغانستان میں چند شدت پسند رہنما بھی داعش میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں ۔اس سال قبل بھی ابو بکر شیکاﺅ نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو خلیفہ مخاطب کر کے کیا تھا اورانہوں نے القاعدہ کے ایمن اظواہری کی بھی تعریف کی تھی تاہم بوکو حرام کے سربراہ نے ان میں سے کسی کے بھی ساتھ وفاداری نبھانے کا اعلان نہیں کیاتھا۔بوکوحرام اسلام کے ایس ے سخت نظریات کی پیروی کرتاہے جو مسلمانوں کی کسی بھی قسم کی مغربی طرز کی سیاسی معاشرتی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور ٹی شرٹس وغیرہ پہننے کے سخت خلاف ہے۔شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے افریقہ میں وحشیانہ بغاوت شروع کر رکھی ہے اور ساتھ ہی پڑوسی ملک میں کیمرون میں بھی سرحد پر نیا محاذ کھول رکھاہے جس کے باعث خیال کیا جا رہاہے کہ شمال مغرب میں جاری شورش سے پیدا ہونے والے انسانی بحران سے تقریباً 30لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -