بھارت کے ساتھ تجارت کرنے سے ذاتی کاروبار تو بڑھ سکتا ہے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل سکتا : شہلا رضا

بھارت کے ساتھ تجارت کرنے سے ذاتی کاروبار تو بڑھ سکتا ہے عوام کو کوئی فائدہ ...
بھارت کے ساتھ تجارت کرنے سے ذاتی کاروبار تو بڑھ سکتا ہے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل سکتا : شہلا رضا

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ بھارت سے دوستی کی بات کرنا صرف زبانی دعویٰ ہے جبکہ بھارت سے تجارت کرنے سے ذاتی کاروبار تو بڑھ سکتا ہت لیکن عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں ترقی ممکن نہیں ہے جبکہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر بھارت کے ساتھ کاروبار کرنا بھی بے سود ہو گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی سے متعلق حکومتی دعوے زبانی جمع خرچ ہیں جبکہ ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

عزیربلوچ کی حوالگی،پاکستانی ٹیم کے ویزوں میں توسیع

مزید :

کراچی -اہم خبریں -