ملک لوٹنے والے حکمران سب سے بڑے دہشت گرد ہیں : چوہدری سرور

ملک لوٹنے والے حکمران سب سے بڑے دہشت گرد ہیں : چوہدری سرور
ملک لوٹنے والے حکمران سب سے بڑے دہشت گرد ہیں : چوہدری سرور

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالا دستی کا کوئی تصور نہیں ہے جبکہ ملک کو لوٹنے والے حکمران خود سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے جبکہ دوسروں کو دہشت گرد کہنے والے خود لوٹ مار کر کے ان سے بھی بڑے دہشت گرد بنے ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا وہاڑی میں کسان اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل چکے ہیں جبکہ ان کو تشدد کا نشانہ بنانا ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے۔انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کسانوں پر تشدد کر کے ظلم کی انتہاءکر دی ہے اور انہیں چاہیئے کہ اس ریاستی دہشت گردی کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیئے۔

بھارت کے ساتھ تجارت کرنے سے ذاتی کاروبار تو بڑھ سکتا ہے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل سکتا : شہلا رضا

مزید :

لاہور -اہم خبریں -