خاتون وزیر اعظم نے بھی عورتوں کو ان کا حق نہ دیا ،میں نے خواتین کو بااختیار بنایا : پرویز مشرف
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر پرویز مشرف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کو با اختیار بنایا تھا جبکہ دوسری جانب خاتون وزیر اعظم کے دور میں بھی عورتوں کو ان کے حقوق نہیں ملے۔اپنے خطاب کے دوران پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مجھے آمر کہنے والوں نے ابھی تک خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے جبکہ اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی قائم کرنے کا سہرا میرے سر ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ مجھے آمر کہا جاتا ہے لیکن حقیقی معنوں میں جمہوریت کو فروغ میرے دور میں ملا جبکہ موجودہ دور سمیت گزشتہ حکومت میں بھی جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔
پیپلز پارٹی کی خواتین ڈرنے والی نہیں ، ہم نے انہیں 80 فیصد حقوق دلوائے : شیری رحمان