خواتین نے ہر شعبے میں کلیدی کردار ادا کیا ، اسلام اور دہشت گردی کا کوئی تعلق نہیں : شہباز شریف

خواتین نے ہر شعبے میں کلیدی کردار ادا کیا ، اسلام اور دہشت گردی کا کوئی تعلق ...
خواتین نے ہر شعبے میں کلیدی کردار ادا کیا ، اسلام اور دہشت گردی کا کوئی تعلق نہیں : شہباز شریف

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جبکہ اگر وہ اسی طرح اپنا کردار ادا رہیں تو بہت جلد پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملائشیاء، ایران اور ترکی جیسے اسلامی ممالک میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں جبکہ پاکستان میں بھی تعلیمی میدان میں خواتین مردوں سے آگے نکل رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت میرٹ پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کرے گی جبکہ خواتین کو معاشرے میں ان کا مقام دلوانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

ملک لوٹنے والے حکمران سب سے بڑے دہشت گرد ہیں : چوہدری سرور

ملک میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسلام اور دہشت گردی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ بوکو حرام میں داعش جیسی تنظیمیں اسلام کا نام خراب کر رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مرنے اور مارنے والے دونوں ہی کلمہ گو ہیں اور اس انتہاءپسندی کا خاتمہ صرف بندوق سے نہیں ہو سکتا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امیج بہتر بنانے کی ضرورت ہے جبکہ اس کے لیے سب سے پہلے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -