ق لیگ کے سینیٹرز کل چوہدری شجاعت حسین کے بعد آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے

ق لیگ کے سینیٹرز کل چوہدری شجاعت حسین کے بعد آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے
ق لیگ کے سینیٹرز کل چوہدری شجاعت حسین کے بعد آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے نو منتخب سینیٹرز کا اجلاس پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہو گا جبکہ اس کے بعد مسلم لیگ ق کے سینیٹرز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرنے کے لیے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے جبکہ اسی سلسلے میں مختلف جماعتوں میں رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔اسی حوالے سے سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ق کے اراکین کا اجلاس پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت کل ہو گا جبکہ اس اجلاس کے بعد نومنتخب سینیٹرز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت چیئرمین سینیٹ کا انتخاب مشاورت کے بعد کرے گی جبکہ یہ اہم فیصلہ ملکی مفاد میں کیا جائے گا۔

آصف علی زرداری کاسراج الحق کو فون ،سینیٹ چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے انتخاب پر تبادلہ خیال