سینیٹ میں تعاون کیلئے پیپلزپارٹی کاوفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا

سینیٹ میں تعاون کیلئے پیپلزپارٹی کاوفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا
سینیٹ میں تعاون کیلئے پیپلزپارٹی کاوفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈسیک)سینیٹ چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں تعاون حاصل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کاوفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں تعاون حاصل کر کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی طرف سے مختلف جماعتوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کا وفدجے یو آئی (ف)کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا ہے۔پیپلزپارٹی کے وفد میں رضاربانی،ڈاکٹر قیوم سومرو اور خورشید شاہ شامل ہیں۔پیپلزپارٹی کا یہ وفد مولانا فضل الرحمان سے سینیٹ انتخابات میں تعاون پر بات چیت کرے گا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ پاکستان کو قوم کی دعاؤں نہیں قوم کے دباؤ نے جتوایا :سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ

مزید :

قومی -اہم خبریں -