چینی صدر 23مارچ کو پاکستان نہیں آرہے:سرتاج عزیز

چینی صدر 23مارچ کو پاکستان نہیں آرہے:سرتاج عزیز
چینی صدر 23مارچ کو پاکستان نہیں آرہے:سرتاج عزیز

  

اسلام آباد(اے این این) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کے صدر 23مارچ کو پاکستان نہیں آرہے، چینی صدر کا یوم پاکستان پر کوئی دورہ طے نہیں تھا تاہم وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اس ضمن میں ان کے دورے کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،چینی صدر کے دورے کے حوالے سے بات چیت جا ری ہے اور تاریخوں کا تعین سفارتی چینل پر کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے تین روزہ تھنک ٹینک سے خطاب اوربعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا بلکہ بھارت سے کشمیر سمیت تمام تنازعات کے لئے جامع مذاکرات کی بحالی کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ 23مارچ کو طے نہیں تھا لیکن امید ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دنوں میں جب چینی صدر کا دورہ ملتویٰ ہوا تھا تو حکومتی وزراءنے اس کا تمام الزام دھرنے پر لگا دیا تھا لیکن اب حکومت کی جانب سے اس دورہ کے ملتوی ہونے پر پراسرار خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -Headlines -